ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی ناقابل برداشت: سدرامیا

گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی ناقابل برداشت: سدرامیا

Sat, 06 May 2017 01:31:22    S.O. News Service

بنگلورو:5/مئی(ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، جو لوگ گائے کے تحفظ کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف حکومت سخت ترین کارروائی کرے گی۔آج ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسداد گؤ کشی قانون 1964کے نفاذ کی حکومت پابند ہے، لیکن اس قانون میں خود ساختہ گؤ رکشکوں کو بڑھاوا دینے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اپنے آپ کو گؤ رکشک کہے اور لوگوں پر حملے کرنا شروع کردے تو حکومت اس کی حرکتوں کو دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتی، بلکہ ایسے عناصر سے نمٹنا حکومت کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے انسداد گؤ کشی قانون کے نفاذ میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برتی نہیں جائے گی۔ ملٹی پلکس سنیما گھروں میں یکساں ٹکٹ شرحوں کے متعلق سرکاری حکمنامہ جاری کیا جاچکا ہے، اس کے بعد ملٹی پلکس مالکان کو حکومت کی طرف سے طے شدہ شرحوں کے حساب سے ہی ٹکٹ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے اس فرمان کو پامال کرنے والے ملٹی پلکس مالکان اگر عدالت سے رجوع ہوگئے تو حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتی۔


Share: